Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی باکس آفس پرہولی وڈ”فلم زوٹوپیا “کاراج برقرار

شائع 21 مارچ 2016 09:24am

zootopiea-movie

نیویارک:امریکی باکس آفس پر ہولی وڈ فلم زوٹوپیا کا راج برقرار ہے فلم تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر کماکر مسلسل تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

مجرم ٹہرائی گئی بے قصور لومڑی کی شرارتیں باکس آفس پر چھائی ہوئی ہیں ،ہولی وڈ کامیڈی اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا کی کہانی ایسی مجرم لومڑی کی ہے جسے بے گناہ ثابت کرنے کیلئے خرگوش پولیس اہلکار اس کی مدد کرتا ہے۔فلم اب تک دنیا بھر میں ساٹھ کروڑ ڈالر سے زائد بٹور چکی ہے۔

والٹ ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم "زوٹوپیا" میں پولیس اہلکار خرگوش اور لومڑی کی شرارتوں کو انوکھے انداز میں پیش کیا گیا ہے ،رواں ہفتے ریلیز ہونے والی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ڈائیورجنٹ نے دو کروڑ اکیانوے لاکھ ڈالر کماکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

فلم ڈائیورجنٹ سیریز کی تیسری فلم ہے جس میں مستقبل میں جدید اسلحہ سے لیس دو گروہوں کی لڑائی دکھائی گئی ہے زمینی اور خلائی لڑائی سے بھرپور فلم میں مرکزی کرداروں میں دکھائی دے رہے ہیں۔

تیسرے نمبر پرآنے والی فلم میریکلز فرام ہیون نے ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔فلم کی کہانی حقیقی واقع پر مبنی ہے جس میں جان لیوا بیماری میں مبتلا دس سالہ بچی معجزاتی طور پر صحت یاب ہوجاتی ہے ۔