Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر اکمل کیلئے کیا نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

شائع 20 مارچ 2016 05:28pm

akmal_image

لاہور :سابق کپتان عمران خان کی عمراکمل سے مختصرملاقات نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔ معاملے پر ٹیم مینجمنٹ عمراکمل سے ناراض۔ آفریدی نے بھی سرزنش کر ڈالی۔
عمر اکمل کی یہ خواہش عمران خان سے ملاقات میں التجا بن گئی۔عمر نے اس انداز میں کپتان سے وکھرا مطالبہ، متنازع بن گیا۔پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق کپتان عمران خان کولکتہ کے تاج ہوٹل میں کھلاڑیوں سے ملے۔ لابی میں عمراکمل نے سابق کپتان سے اوپرکے نمبرزپر نہ کھلانے پرٹیم مینجمنٹ کی چغلی کردی۔

عمران خان نے فوراٹیم میجمنٹ کو اوپرنمبرپرکھلانے کی سفارش کردی ، ذرائع کے مطابق معاملہ اتنا طول پکڑ گیا کہ عمراکمل کی اس حرکت پرآفریدی آگ بگولہ ہوگئے اورکپتان نے عمر اکمل کی سرزش کردی۔معاملے پرعمرکے بھائی اورٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کہتے ہیں ملاقات میں ایسا کچھ نہیں ہوا، عمراکمل نے خود اوپر کے نمبروں پرکھیلنے کی کوئی بات نہیں کی۔