Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوبزانڈسٹری کی کون سی شخصیت بنی ایدھی کی مہمان؟

شائع 17 مارچ 2016 11:26am

edhi00000000

کراچی:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اپنی نرم فطرت کے باعث ایک الگ ہی پہچان رکھتے ہیں۔حال ہی میں وہ ملنے پہنچے پاکستان کی عظیم شخصیت عبدالستار ایدھی سے۔

تفصیلات کے مطابق عاطف ہمیشہ سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں اور دوسروں کی خدمت کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

یہ ہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کے مایا ناز خدمت گار عبدالستار ایدھی سے ملنے کراچی میں واقع ان کے ہیڈ آفس پہنچ گئے،انہوں نے وہاں ایدھی صاحب کی خیریت بھی دریافت کی۔

اس کے علاوہ عاطف اسلم نے ان سے کہا کہ وہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو سہارا فراہم کرکے ایک بہترین کام کر رہے ہیں ،انہوں نے وہاں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم معروف کینسر اسپتال شوکت خانم سے بھی وابستہ ہیں اور اکثر اسپتال کیلئے امداد فراہم کرتے رہتے ہیں۔

edhi2