Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ویمن کرکٹرجویریہ خان جبڑے پرگیند لگنےسےزخمی

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2016 06:14am

jaweria-pak-wo-injured

چنائے:قومی ویمن کرکٹر جویریہ خان ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں جبڑے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ جویریہ خان کو اسٹیڈیم سے اسٹریچر پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں ویمنز کرکٹرجویریہ خان بیٹنگ کے دوران جبڑے پر گیند لگنے سے انجرڈ ہوگئیں۔ جویریہ خان کو اسٹریچر پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خطرے کی کوئی بات نہیں، جویریہ خان کا علاج جاری ہے۔

آج شام تک اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ قومی ٹیم کو انیس مارچ کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرنا ہے جس میں جویریہ خان کی شرکت مشکوک ہوگئی۔