Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نئی دہلی:بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار

اپ ڈیٹ 17 مارچ 2016 05:49am

India-Gate
نئی دہلی:بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے آٹھ افسران کو تاحال پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ملی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی معاملہ پر مایوسی کا اظہار کیا گیا۔

نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے،شاید انتہاء پسندوں کی یہ ادا بھارتی حکومت کو بھی بھا گئی ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ارکان کی خواہش ہے کہ انیس مارچ کو کولکتہ میں روائیتی حریفوں کا میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھیں،لیکن بھارت کو انکی یہ خواہش اور خوشی ایک آنکھ نہ بھائی، یہی وجہ ہے کہ نو میں سے صرف ایک افسر کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودفترخارجہ طلب کیا گیا اور ان پر واضح کیا گیا کہ بھارت کا فیصلہ سفارتی آداب کے منافی ہے۔