Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بے نظیر سے متعلق باتیں کس نے بتائیں؟امریکی بلاگر نے نام لے لیا

امریکی شہری سنتھیا رچی نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ سابق...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 04:31pm

امریکی شہری سنتھیا رچی نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر سے متعلق باتیں انہیں رحمان ملک نے بتائیں۔

سنتھیا ڈی رچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ 2011 میں جو کچھ ہوا اس متعلق امریکی سفارتخانے کے ذریعے آگاہ کر دیا تھا، اب بھی امریکن سٹیزن سروسز کے ساتھ رابطے میں ہوں، پاکستانی حکام کو اس واقعے کے بارے میں بتانے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جس شخص نے مجھ پر حملہ کیا وہ پی پی پی دور میں ملک کا طاقت ور شخص تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے اصل ٹویٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، ٹویٹ کا مقصد کسی بھی فرد بالخصوص مرنے والی خاتون کی بے عزتی کرنا نہیں تھا۔