Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی کرکٹر محمد عرفان انتقال کر گئے

پاکستان کی بلائنڈ اینڈ ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان مختصر...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 07:58pm

پاکستان کی بلائنڈ اینڈ ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے، وہ 31 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئے جس کی تصدیق ہیڈ کوچ عمر فیاض نے بھی کی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد عرفان کے پیٹ میں انفیکشن تھا، انہوں نے ہفتے کے روز اپنی آخری سانسیں لیں اورہسپتال میں ہی انتقال کرگئے۔

بلائنڈ اینڈ ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عرفان

ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد عرفان نے 12 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی،  وہ 13 برس سے پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے اور2007ء میں ہونے والے ایشیاء کپ میں بھی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی محمد عرفان کے انتقال کی تصدیق کی اور تعزیتی پیغام جاری کیا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی سمیت دیگر عہدیداران اور کھلاڑیوں نےمحمد عرفان کے انتقال کر افسوس کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔