Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا واقعی دنیا میں ہر کسی کا کوئی ہم شکل موجود ہوتا ہے؟

ایک ہی شکل کے دو لوگوں کو دیکھ کر کبھی کبھی انسان کو محسوس ہوتا ...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 08:04pm

ایک ہی شکل کے دو لوگوں کو دیکھ کر کبھی کبھی انسان کو محسوس ہوتا ہے کہ کوئی کسی سے اس حد تک مشابہت  کیسے رکھ سکتا ہے کہ دونوں میں  فرق کرنا ہی مشکل ہو جائے۔

عام طور پر دو بچوں کے ایک ساتھ پیدا ہونے کے باوجود اُن کی نہ صرف شکلیں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں بلکہ ان کی عادات بھی ایک دوسرے سے نہیں ملتیں جبکہ اس کے مقابلے میں ایک جیسے جڑواں (آئیڈنٹی کل ٹوئنز) کی شکلوں کے ساتھ ساتھ عادات بھی ایک جیسی ہوتی ہیں۔

 یلتھ سروس اکیڈمی کے ڈاکٹر اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ آئیڈنٹی کل ٹوئنز کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایک بچے کے پیدا ہونے کے دو سے تین منٹ بعد دوسرا بچہ پیدا ہو جاتا ہے۔ جبکہ دوسرے ٹوئنز میں پہلے اور دوسرے بچے کی پیدائش میں پانچ سے دس منٹ کا فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شکل کے ساتھ لوگوں کا دنیا میں ہونا ان کے نزدیک صرف کہانیاں ہیں۔ مگر یہ ضرور ممکن ہے کہ ایک شکل سے ملتی جلتی شکل ہو۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کئی نامور افراد کے ہم شکل بہن بھائی موجود ہیں۔  پاکستان کی مشہور اداکارہ ایمن اور منال خان آئیڈنٹی کل ٹوئنز کی وجہ سے کافی مشہور ہوئی ہیں۔

مگر دنیا میں کئی لوگ ایسے ہیں جن کو دیکھ کے ہمیں لگتا ہے کہ ان کی شکل کسی سے ملتی جلتی ہے، یا تو وہ اپنے کسی جاننے والے کی ہو سکتی ہے یا پھر وہ مشہور شخصیت ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو یقین نہیں آ رہا تو اُردو نیوز مشہور شخصیات سے مشابہت کی فہرست لے کر آیا ہے جو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر کیا جا رہا ہے۔

مشہور اداکارہ اقرا عزیز کی طرح نظر آنے والی لبنان کی نور ایک آرکیٹیکٹ ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد اقرا عزیز کی بہن نے کہا کہ کچھ منٹ کے لیے ان کو لگا کہ یہ اقرا ہی ہے تاہم بعد میں ان کو پتا چلا کہ یہ ان کی ہم شکل ہے۔

اس کے بعد نور نے بھی اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے منگیتر نے ان تصویروں کے وائرل ہونے کے بعد جب اقرا عزیز کو  گوگل کیا تو ان کو لگا جیسے نور دو زندگیاں گزار رہی ہیں۔

 مہوش حیات کی ہم شکل کے متعلق تو یہاں تک کہا جاتا ہے کہ اگر دونوں کی تصویروں کو ایک ساتھ رکھا جائے تو دونوں کے درمیان فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اورعراقی بلاگر لیڈی روزا کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کچھ ایسا ہی ہوا، اور مداحوں کے لیے اپنے پسندید اداکارہ کو پہچاننا مشکل ہو گیا۔

بات صرف پاکستان تک ہی نہیں انڈین فلم انڈسڑی کے مشہور کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور کی ہم شکل حنا آج کل ٹک ٹاک پر کافی مشہور ہیں۔ نہ صرف پاکستان بلکہ انڈین میڈیا کی جانب سے بھی اس کو کافی ہائی لائٹ کیا جا رہا ہے۔

Karishma kapoor duplicate tiktok Archives - News Uttarakhand

ان جیسے کئی ایسے لوگ ہیں جو دنیا بھر میں موجود ہیں اور اب اس سوشل میڈیا کے دور میں وہ کہیں نہ کہیں سامنے آ رہے ہیں۔