کووِڈ-19 کی غلط تشریح، زرتاج گُل کی وضاحت پر عوام کا رد عمل
پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کو سرکاری ٹی وی پروگرام کے دوران کورونا وائرس کی تشریح مہنگی پڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر خاتون وزیر کی "معلومات" پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
جبکہ زر تاج گل کو خود اس کی وضاحت کرنا پڑی۔ ان کی وضاحت کے بعد بھی سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ ہے جہاں زر تاج گل پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں وہیں تحریک انصاف کے حامی ان کا دفاع کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ زرتاج گل نے ہفتے کی شب سرکاری ٹی وی پروگرام میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ'کووڈ 19 کا مطلب ہے اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک پر کسی بھی طرح اپلائی ہو سکتے یہں۔ اب یہ ان پر ہے کہ قوت مدافعت کو کیسے ڈیولپ کریں۔'
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنی وضاحت میں ٹویٹ کی کہ 'روزانہ ٹی وی پر گھنٹوں بات کرتی ہوں، پرچی کے بغیر۔'
کہنا چاہتی تھی کہ 'وبا کا اثر اور اس کی شدت مختلف ممالک میں مختلف ہے۔ چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کے بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں تو شاید ان کے حق میں بہتر ہو۔ تنقید سے نہیں گھبراتی اور مضبوط ہوتی ہوں۔'
شمسہ جونیجو نے جوابی ٹویٹ کیا 'یہ اینکرز ہی احمق ہیں جو اتنی بڑی ہستی کو کووڈ 19 جیسی فضول چیز پر تبصرے کے لیے بلاتے ہیں۔'
ظفری 11 ٹوئٹر ہینڈل سے صارف نے لکھا کہ 'تنقید کون کر رہے ہیں جو کرپٹ نااہل حکمران گزرے ہیں اور ان حکمرانوں کے غلام تنقید کر رہے ہیں ان کو شرم سے ڈوب جانا چاہیے۔'
تنقید کون کر رہے ہیں جو کرپٹ نااہل حکمران گزرے ہیں اور ان حکمرانوں کے غلام تنقید کر رہے ہیں انکو قطری کلچ پلیٹ یہ ہیں وہ ذرائع کو یاد کر کے شرم سے ڈوب جانا چاہئے
— 6 چھکا 36 (@Zafri_11) June 21, 2020
علی گوہر کاظم نے لکھا کہ 'آپ کی اہلیت کا اندازہ ہوگیا ہے وضاحتیں دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔'
آپ کی اہلیت کا اندازہ ہوگیا ہے وضاحتیں دینے سے کچھ نہیں ہوگا
— Ali Gohar Kazim (@agkazim) June 20, 2020
تانیث فاطمہ نے لکھا کہ 'چند لمحوں کی خطا ہے تو اقرار کریں کہ میرے سے غلطی ہوئی لیکن آپ کی ٹویٹ یہ تو تاثر نہیں مل رہا کہ آپ اپنی غلطی پر شرمندہ ہیں'۔
'دوسری بات آپ اگر یہ کہنا چاہتی تھیں کہ وبا کا اثرہر ملک میں مختلف ہے تو اس میں Covid-19 کے 19 پوائنٹس والی بات خطا نہیں بلکہ کوئی واٹس ایپ کی معلومات لگتی ہے'۔
چند لمحوں کی خطاہے تواقرار کریں کہ میرےسے غلطی ہوئی لیکن آپ کی ٹویٹ یہ تو تاثر نہیں مل رہا کہ آپ اپنی غلطی پر شرمندہ ہیں۔ دوسری بات آپ اگر یہ کہنا چاہتی تھیں کہ وبا کا اثرہر ملک میں مختلف ہے تو اس میں Covid-19 کے19 پوائنٹس والی چول خطانہیں بلکہ کوئی واٹس ایپ کی معلومات لگتی ہے
— تانیث فاطمہ (@FatimaTanees) June 20, 2020
ایک اور ٹوئٹر صارف غلام مصطفی اعوان نے زرتاج گل کو کووڈ 19 کا مطلب سمجھانے کی کوشش کی اور بتایا اصل میں اس کا مطلب کیا ہے۔
انہوں نے لکھا 'کووڈ 19 کے نام میں "CO" کا مطلب کورونا، "VI" سے مراد وائرس، جبکہ "D" کا مطلب disease یعنی بیماری ہے۔ اسے COVID19 اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بیماری 2019 میں سامنے آئی تھی اس لیے کووڈ 19 میں 19 کا کورونا کی 19 شکلوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔'
کووڈ 19 کے نام میں "CO" کا مطلب کورونا، "VI" سے مرادوائرس، جبکہ "D" کا مطلب disease یعنی بیماری ہے۔ اسے COVID19 اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بیماری 2019 میں سامنے آئی تھی اس لیے کووڈ 19 میں 19 کا کورونا کی 19 شکلوں سے کوئی لینا دینا نہیں https://t.co/E8M2b62xie
— Ghulam Mustafa Awan (@gmawan313) June 20, 2020
اسلم خان بنگش نے مشورہ دیا 'مہربانی کر کے گھنٹوں بات کرنے کے بجائے چند منٹ بات کیا کریں لیکن معقول بات کریں۔ جس بات کا پتہ نہ ہو اس پر نا بولیں۔ ضروری نہیں کہ انسان کو ہر بات کا پتہ ہو۔ امید ہے کہ عمل ہوگا۔ شکریہ۔'
Comments are closed on this story.