فیصل آباد:کورونا، شادی کی تقریب پر چھاپہ، کئی گرفتار
فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ نے کینال روڈ پر واقعہ نجی ہوٹل میں شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا اور کئی افراد کو گرفتار کر کے کورونا ٹیسٹ کیلئے اسپتال منتقل کردیا،کارروائی کے دوران دولہا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کا کینال روڈ پر شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا ہے اور ہوٹل مالک اور شادی منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
شادی کی تقریب میں 70 سے 80 افراد شریک تھے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریب میں موجود افراد نے نہ ماسک پہنے، نا سماجی فاصلہ رکھا۔
انتظامیہ کے مطابق متعدد افراد گرفتار کرلیا گیا ہے اور کورونا ٹیسٹ کیلیے اسپتال بھجوادیا دیا تاہم پولیس کی کارروائی کے دوران دولہا فرار ہوگیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.