Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سورج گرہن

اپ ڈیٹ 21 جون 2020 09:23am

کراچی اور سکھر  سمیت ملک کے  کئی شہروں میں آج سورج گرہن دیکھا گیا۔ جس کے بعد سکھر میں مکمل اندھیرا چھا گیا۔

آغاز ساڑھے نو بجے کے قریب ہوا جو گیارہ بجے کے بعد عروج پر پہنچ گیا  سورج گرہن کادورانیہ  توریبا چارگھنٹے سےزائد  پر محیط تھا۔

آج چاند سورج اورزمین کے آڑے اگیا ۔  سال کےطویل ترین دن پرسورج کوگرہن لگ گیا۔  کراچی ،لاہور،اسلام آباد ،سکھر سمیت ملک  کے بیشترشہروں میں سورج گرہن دیکھا گیا۔

سورج گرہن کا آغاز صبح نو بج کر چھبیس منٹ پر ہوا۔   جو گیارہ بجے کے بعد اپنے عروج پر پہنچ گیا ۔ کراچی سورج گرہن کے دوران دن میں  شام کا سا سماں نظر آیا جبکہ درجۂ حرارت میں کمی بھی دیکھی گئی۔

سکھر میں مکمل سورج گرہن کے موقع پر رِنگ آف فائر کا دلکش نظارہ دیکھنے کو ملا،جس کی وجہ سے سکھر میں دن میں رات کا منظر نمایاں ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اکیس سال بعد  سورج کو سب سے زیادہ گرہن لگا ۔پنجاب،   بلوچستان اورکے پی کے میں نوے فیصد جبکہ کراچی   میں بانوےفیصدسے زائد سورج گرہن دیکھا گیاجس کا دورانیہ تقریبا چارسے زائد گھنٹے پرمحیط رہا ۔