Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مفتی نعیم کی انتقال سے کچھ دیر قبل نجی ٹی وی سے کی گئی گفتگو منظرعام پر

کراچی: ممتاز عالم دین اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم آج 62...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 08:06pm

کراچی: ممتاز عالم دین اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم آج 62 برس کی عمر میں عارضہ قلب کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملے تاہم ان کی انتقال سے کچھ دیر قبل نجی ٹی وی سے کی گئی گفتگو منظرعام پر آگئی ہے۔

چاند گرہن کے معاملے پر نجی ٹی وی سے کی گئی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 'نبی اکرم ﷺ کی واضح حدیث ہے کہ سورج اور چاند گرہن ہوتے ہیں تو یہ اللہ کی نشانیوں  میں سے ایک نشانی ہے۔ سورج گرہن کے دوران نبی کریم ﷺ کے صاحبزادے کا اتنقال ہوا تو لوگوں نے کہا کہ سورج گرہن کی وجہ سے آپ ﷺ کے صاحبزادے کا انتقال ہوا ہے۔ لیکن پھر آپ ﷺ نے فرمایا کہ نہ کسی کی موت سے اس کا تعلق ہے اور نہ کسی کی زندگی سے اس کا تعلق ہے'۔

اپنی گفتگو کے دوران وہ مسلسل کھانستے اور رُک رُک کر بولتے رہے اور پھر ان سے اچانک رابطہ منقطع ہوگیا۔ اس پوری گفتگو کے دوران یہ بات صاف واضح تھی کہ ان کی طبیعت انتہائی ناساز تھی۔

واضح رہے کہ مفتی نعیم عارضہ قلب میں مبتلا تھے، ذرائع کے مطابق اُن کی طبیعت بگڑنے پر جب اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو وہ راستے میں ہی انتقال کرگئے۔