Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

7 سال قبل خودکشی کرنے والی جیا خان کی والدہ کے سلمان خان پر سنگین الزامات

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے انڈسٹری میں...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 04:47pm

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی نے انڈسٹری میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں بہار کے ایک وکیل نے سلمان خان، کرن جوہر اور ایکتا کپور سمیت 8 نامور شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد یہ شخصیات کافی زیادہ تنقید کی زد میں ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔

تاہم اب چند سال قبل خودکشی کرنے والی اداکارہ جیا خان کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کئی سوالات کو کھڑا کردیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں جیا خان کی والدہ رابعہ خان نے کہا کہ 'میری ہمدردی سشانت سنگھ راجپوت کی فیملی کے ساتھ ہے، یہ کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ دل دہلا دینے والا معاملہ ہے۔ اب بالی ووڈ کو بدلنا ہوگا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'بالی ووڈ کو پوری طرح سے ایسا کرنا بند کرنا ہوگا۔ کسی کو بُلی کرنا بھی ایک طرح سے کسی کا قتل کرنا ہی ہے'۔

رابعہ خان اس ویڈیو میں سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'جو کچھ بھی ہو رہا ہے، اس نے مجھے 2015 کی یاد دلا دی ہے۔ اس وقت میں بیٹی کے کیس میں ایک سی بی آئی افسر سے ملی تو انہوں نے بتایا کہ مجھے سلمان خان کا فون آیا تھا، وہ روز فون کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس لڑکے پر ہم نے بہت پیسہ انویسٹ کیا ہے، لڑکے سے پوچھ گچھ مت کرو، اسے مت چھوؤ تو ہم کیا کرسکتے ہیں میڈم'۔