Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب: حکومتی لاک ڈاون پر عدم عملدرآمد

شائع 20 جون 2020 07:28am

 پنجاب میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومتی لاک ڈاؤن جاری ہے مگر عوام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کو تیار نہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیلئے حکومت کو سخت لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

 ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، روز بروز اضافے کے ساتھ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لاک ڈاؤن میں ہفتہ وار دو روز کی سختی آج سے شروع ہوگئی ہے، مگر عوام کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر حکومت کو سختی سے عمل کروانا ہو گا۔

کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے، جن میں سبزی، دودھ دہی، کریانہ سٹور صبح نو بجے سے شام سات بجے جبکہ میڈیکل سٹور چوبیس گھنٹے تک کھلے رہیں گئے۔