Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این ڈی ایم اے: بڑے شہروں میں سیلاب کا خطرہ

شائع 20 جون 2020 05:32am

این ڈی ایم اے، نے بڑے شہروں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔

کراچی، لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی اور حیدرآباد میں پیشگی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، کورونا کی وباء اور ٹِڈی دل کی صورتحال میں آنے والا مون سون سیزن ایک مربوط حکمتِ عملی کا تقاضا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  بڑے شہروں میں سیلاب کے خدشے کے پیشِ نظر مقامی اداروں کو ہر سطح پر تیاری کرنا ہوگی۔ کراچی، لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی میں پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔