Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا سے ڈائیلاسیز کے مریض بھی مسائل کا شکار

اپ ڈیٹ 20 جون 2020 07:30am

کورونا وائرس کی وباء نے دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی زندگیوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔

انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزاسپتال میں ڈائیلاسزکے لیے آنے والے مریضوں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 کورونا وائرس کےخدشات کے باعث گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 گردوں کے مریضوں کے لیے ہفتے میں دو بار ڈائیلاسیز ضروری لیکن ہسپتالوں میں مریضوں کے ڈائیلاسیز کرانے سے پہلے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

کمزور قوت مدافعت والے مریضوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے کا کئی روز کا انتظار خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

 گردوں کے امراض کے ہسپتال انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت دے رہے ہیں لیکن حکومت کو ایسی بیماریوں کے افراد کے لیے فوری ٹیسٹنگ کا نظام متعارف کرانا چاہیے۔

   گردوں کے مریضوں کے لیے کورونا کے ٹیسٹ کے نتیجے کا انتظار انکی جان کو خطرے میں ڈالنے جیسا ہے جسکے محکمہ صحت کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔