Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ...
اپ ڈیٹ 23 جون 2020 11:30pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 700 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 86 ہزار 334 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 1736 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

–18 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 99 ہزار 300 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 99 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 85 ہزار 134 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 1727 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم ہے۔

–17 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 98 ہزار 600 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 98 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونا 84 ہزار 534 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 1715 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔

–16 جون 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 98 ہزار 900 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 98 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 84 ہزار 791 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 18 ڈالر کے اضافے سے 1730 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 8000 روپے کم تھی۔