Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 4 لاکھ 56 ہزار سے زائد

چینی دارالحکومت بیجنگ میں سامنے آنے والے کیسز کا تعلق ضلع فینگ تائی کے بازار سے ہے۔
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 10:54pm

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں چار لاکھ چھپن ہزار سے زائد ہوگئیں۔

چینی دارالحکومت بیجنگ میں سامنے آنے والے کیسز کا تعلق ضلع فینگ تائی کے بازار سے ہے۔

وائرس کا شکار، بیمار سے قریبی رابطہ اور بخار میں مبتلا افراد کے بیجنگ سے نکلنے پر پابندی لگا دی گئی۔

امریکا میں بائیس لاکھ تریسٹھ ہزار، برازیل میں نو لاکھ تیراسی ہزار، روس میں پانچ لاکھ اکسٹھ ہزار اور بھارت میں تین لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد کیسزہیں ۔

کورونا سے دنیا بھر میں اموات چار لاکھ چھپن ہزار سے اوپر چلی گئیں۔