اختر مینگل کو منانے کیلئے کمیٹی تشکیل
حکومت اختر مینگل کو منانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اختر مینگل کے خدشات دور کرنے کے لیے حکومت نے مذاکراتی کمیٹی بنادی جو بی این پی سے رابطہ کر کے ان کے تحفظات دور کرے گی۔
اختر مینگل پھر ناراض ہوگئے، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر،وفاقی وزرا اسد عمر،،پرویزخٹک،،بابراعوان اوردیگر نے شرکت کی۔
بی این پی کے مطالبات پرابتک ہونی والی پیشرفت پروزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں کو بی این پی مینگل سے رابطہ کرنے کا کہا اورتحفظات دورکرنے کے لیے شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک،اسدعمراوراسد قیصر پر مشتمل کمیٹی بنادی۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ لاجز میں اخترمینگل سے ملاقات کی تاہم یہ ملاقات بھی بے سود ثابت ہوئی
صادق سنجرانی نے اختلافات دورکرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی،،اختر مینگل نے چیئرمین سینیٹ کو یقین دہانی کرانے سے معذرت کرلی اور اپنے تحفظات سے صادق سنجرانی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔
Comments are closed on this story.