Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: کورونا، ایک دن میں اڑتالیس جاں بحق

اپ ڈیٹ 19 جون 2020 10:41am

کراچی :سندھ میں کورونا سے ایک دن میں ریکار اڑتالیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔ صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد نو سو چونسٹھ ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بیان میں بتایا دوہزار دو سو چھیاسی  نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی تعداد باسٹھ ہزار دوسو انہتر تک پہنچ گئی۔ صوبے میں اب تک تین لاکھ چالیس ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

مرادعلی شاہ کے مطابق  2286نئے کیسزرپورٹ کے بعد متاثرین کی تعداد 62269 ہوگئی جبکہ اب تک 340487 ٹیسٹ کئے گئے۔