عمران فاروق قتل کیس، ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ گرفتار تینوں مجرمان معظم علی، خالد شمیم اورمحسن علی سیدکوعمرقید کی سزا سنادی گئی۔عمران فاروق کے ورثا کودس،دس لاکھ روپےبھی دینےکاحکم دےدیا گیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ثابت ہوگیا عمران فاروق کو قتل کرنے کا حکم بانی متحدہ نے دیا۔
رہنما ایم کیوایم عمران فاروق قتل کیس کے متعلق اسلام آباد کی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔
انسداددہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی جج شارخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سنایاجس کےمطابق محسن علی، معظم علی اور خالد شمیم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔عمران فاروق کےورثاکو10،10لاکھ روپے معاوضہ کا بھی حکم دیا۔
39 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں قتل کی وجوہات جاری ہوئیں جس میں بتایا گیا کہ ثابت ہوگیاکہ عمران فاروق کو قتل کرنے کا حکم بانی متحدہ نے دیا۔
دو سینئررہنماوں نے یہ حکم پاکستان پہنچایامعظم علی نے قتل کےلئےمحسن علی اور کاشف کامران کو چنا۔ دونوں کو برطانیہ لےجاکرقتل کروانے کےلئےبھرپور مدد کی گئی۔قتل کا مقصد تھا کہ کوئی بانی متحدہ کے خلاف بات نہیں کرسکتا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ کیس میں سزائے موت کا مقدمہ بنتا ہے۔برطانیہ سے شواہد ملنے کی وجہ سے سزائے موت نہیں دی جارہی۔
Comments are closed on this story.