Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد: کورونا، مزید چار سیکٹرز سیل کردیئے گئے

شائع 18 جون 2020 07:19am

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مزید چار سیکٹرز سیل کردیئے گئے۔ 

سیل ہونے والے علاقوں میں  نجی دفاتر، پارکس ، تجارتی مارکز ، ہوٹل بھی بند رہیں گے ،  صرف میڈیکل اسٹور اور اشیائے  ضروریہ کی دکانیں مجوزہ اوقات کےلیے کھلی رہیں گی۔

اسلام آبا میں اب تک سات سیکٹرز سیل کئے جاچکے ہیں، دیکھتے رہیں۔

 کورنا وائرس کی تشویشناک ہوتی صورتحال کے بعد وفاقی دارالحکومت کے متعدد سیکٹرز سیل کردیئے گئے، جی نائن ٹو، تھری، جی نائن مرکز کے بعد آئی ایٹ تھری، فور اور آئی ٹین بھی سیل کردیئے گئے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت ان علاقوں میں نجی دفاتر،پارکس اورشادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، صرف میڈیکل اسٹور، کریانہ اور بیکری کی دکانیں مخصوص اوقات کےلیے کھولی جا سکتی ہیں۔

بلا ضرورت گھر سے کسی کو نکلنے کی اجازت نہیں ، گھر سے  شناخی کارڈ بھی ہمراہ رکھنے کی ہدایت ، علاقے سیل ہونے پر شہری پریشان ہے۔

انتظامیہ کے مطابق متعلقہ علاقوں میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے ، پولیس، رینجز اور آرمی کے جوان حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں پیش پیش ہیں۔