Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا سے 118 افراد جان سے چلے گئے

شائع 18 جون 2020 07:15am

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا کے حملے مزید تیز ہوگئے۔

 چوبیس گھنٹے میں ایک سو اٹھارہ افراد کی جان لے لی۔ اموات تین ہزار ترانوے ہوگئیں۔ مزید پانچ ہزار تین سو اٹھاون افراد میں وائرس کی تصدیق۔ تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد ہوگئی۔ پاکستان ورلڈ میٹر پرتیرہویں نمبر پر آگیا۔

ملک بھر میں کورنا کی صورتحال روز بروز سنگین ہونے لگی،آج پھر 118 افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔

شہریوں اور تاجروں کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ بھی جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31 ہزار  500 ٹیسٹ کیئے گے، جن میں سے 5 ہزار 358 افراد میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

سب سے زیادہ پنجاب میں کورنا مریضوں کی تعداد 60 ہزار 138 ہو گئی ، سندھ میں 59 ہزار 983 ، خیبرپختونخواہ 19 ہزار 613 ، اسلام آباد 9 ہزار 637،بلوچستان 8 ہزار 794 ، گلگت بلتستان ایک ہزار 213 اور آزاد کشمیر میں 740 مریض زیر علاج ہیں، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

کورنا وائرس نے آج پھر مزید 118 افراد کی زندگیاں نگل لیں، ملک بھر میں اموات کی تعداد 3093 ہو گئی ، پنجاب میں ایک ہزار 202 ،  سندھ 916 ، خیبرپختونخواہ 755 ،  اسلام آباد 94 ، بلوچستان 93 ،  گلگت بلتستان 18 اور آزاد کشمیر میں 15 افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق  اب تک 59 ہزار 215 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ، جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔