Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا، ملک میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد متاثر

شائع 18 جون 2020 05:43am

فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے،چوبیس گھنٹے میں مزید پانچ ہزار تین سو اٹھاون افراد وائرس کا شکار ہوگئے۔

 اب متاثرین کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار ایک سو اٹھارہ ہوچکی ہے،ایک سو اٹھارہ افراد جان سے گئے،،اموات بھی بڑھ کر تین ہزار ترانوے ہوگئیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ ساٹھ ہزار ایک سو ارٹیس،سندھ انسٹھ ہزار نو سو تراسی کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں انیس ہزار چھ سو تیرہ افراد متاثرہیں،بلوچستان آٹھ ہزار سات سو چورانوے،اسلام آباد میں نو ہزار چھہ سو سینتیس افراد متاثرہیں اور اس طرح گلگلت بلتستان میں بارہ سو تیرہ اور آزاد کشمیر میں سات سو چالیس وائرس کا شکار ہیں۔

تاحال انسٹھ ہزار دو سو پندرہ مریض صحت یاب بھی ہوچکےہیں۔