Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چین کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت، بھارتی قیادت صدمے میں

چین کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت، بھارتی قیادت صدمے میں
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 11:00pm

چین کے ہاتھوں کرنل سمیت بیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر بھارتی قیادت کو سانپ سونگھ گیا۔ بات بات پر بدلے کی بڑھکیاں مارنے والے مودی نے امن کا جھنڈا لہرادیا۔

بھارتی عوام کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اگلی بار بدلہ لینے کا آسرا دے دیا۔ ادھر چین نے بھارت کو خبردار کردیا کہ لداخ کی وادی گلوان ہمیشہ سے چین کا حصہ رہی ہے، بھارت لائن کراس نہ کرے۔

 چین کے ہاتھوں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، لداخ کی وادی گلوان میں 20 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد منہ چھپاتے نریندر مودی نے اپنی قوم کو امن کا چورن تھمادیا۔

ڈر پوک مودی نے بھیگی بلی بنتے ہوئے عوام سے مخاطب ہوئے کہا کرتے تو بہت کچھ سکتے ہیں لیکن ابھی امن چاہتے ہیں۔

ادھر چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ لداخ کی وادی گلوان ہمیشہ سے چین کا حصہ رہی ہے، بھارت لائن کراس نہ کرے۔  اس معاملے کا صحیح غلط سب واضح ہے، بھارتی فوجیوں نے سرحدی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، بھارت اپنے فوجیوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکے۔