Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سشانت سنگھ کی موت سے سلمان خان، کرن جوہر اور ایکتا کپور کا کیا تعلق ہے؟

شائع 17 جون 2020 06:34pm

بالی وڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد ایک جانب بھارتی عوام اور کئی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر اقربا پروری کیخلاف محاذ کھڑا کردیا ہے۔ وہیں دوسری جانب بدھ کے روز بھارتی ریاست بہار کے ایک وکیل نے مقامی عدالت میں سلمان خان، کرن جوہر اور ایکتا کپور سمیت بالی وڈ کی 8 مشہور شخصیات کیخلاف کرمنل کمپلینٹ داخل کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا کی جانب سے دائر کی گئی کرمنل کمپلینٹ پر عدالت نے کیس کی اگلی سماعت آئندہ ماہ کی 3 تاریخ کو مقرر کی ہے۔

یہ مقدمہ مختلف دفعات 306، 109، 504 اور 506 کے تحت دائر کرتے ہوئے ان میگا بالی وڈ شخصیات پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو ایک سازش کے تحت خودکشی پر مجبور کیا، جسے درخواست گزار نے قتل قرار دیا ہے۔

مقدمے میں سپر اسٹار سلمان خان، ہدایتکار و پروڈیو کرن جوہر اور ایکتا کپور کے علاوہ ادیتیا چوپڑا، ساجد ناڈیاوالا، سنجے لیلا بھانسالی، بھوشن کمار اور ڈائریکٹر دنیش شامل ہیں۔

 درخواست گزار وکیل نے دعویٰ کیا کہ یہ افراد سشانت کی فلموں کو ایک سازش کے تحت ریلیز نہیں ہونے دیتے تھے اور ان فراد کی وجہ سے ہی سشانت کو فلمی فنکشنز میں مدعو تک نہیں کیا جاتا تھا۔

 ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا کا کہنا ہے کہ سوشانت سنگھ کی موت سے صرف بہار کے لوگ ہی نہیں بلکہ پورے بھارت کے عوام افسردہ ہیں۔

کیس دائر کئے جانے پر ایکتا کپور نے ردعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہے کہ 'وہ ایسے سازشی خیالات پر اپ سیٹ ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں، اس مقدمے پر شکریہ کہ میں نے سشانت کو لانچ نہیں کیا، حالانکہ میں نے ہی اسے لانچ کیا تھا'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں اپ سیٹ ہوں کہ کس طرح ایسے خیالات پھیلائے جاسکتے ہیں، برائے مہربانی سشانت کے گھر والوں اور دوستوں کو سکون سے سوگ منانے دیں، سچ سامنے آئے گا، ان خیالات پر یقین نہ کریں'۔

 

View this post on Instagram

 

Thanku for the case for not casting sushi....when Actually I LAUNCHED HIM. I’m beyond upset at how convoluted theories can b! Pls@let family n frns mourn in peace! Truth shall@prevail. CANNOT BELIEVE THIS!!!!! credit: @jagranenglishnews... A police case has been filed against eight people including Bollywood directors @karanjohar, Sanjay Leela Bhansali and @ektarkapoor along with actor @beingsalmankhan in connection with the death of actor Sushant Singh Rajput, news agency ANI reported on Wednesday . "In the complaint, I have alleged that Sushant Singh Rajput was removed from around seven films and some of his films were not released. Such a situation was created which forced him to take the extreme step," Advocate Sudhir Kumar Ojha was quoted as saying . . . #sushantsinghrajput #sushantsinghrajputdeath #sushantsinghrajpurrip #jagranenglish #instawithjagranenglish #ripsushantsinghrajputsir💔🙏 #ripsushant #ripsushantsinghrajput🙏 #ripsushantsinghrajput💔 #ripsushantsinghrajput🙏🙏 #ripsushantsinghrajput #sushantnomore #salmankhan #salmankhanfans #salmankhanswag #salmankhanmerijaan #salmankhanfilms #salman #salmankhanfanclub #salmankhanfc #karanjohar #karanjoharfilm #karanjoharupdates #karanjoharfan

A post shared by Erk❤️rek (@ektarkapoor) on

یاد رہے کہ 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت نے اتوار کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے فلیٹ میں خود کو پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کرلی تھی۔