Aaj News

جمعہ, جون 28, 2024  
21 Dhul-Hijjah 1445  

دہشتگردوں کوگھٹنےٹیکنےپرمجبورکردیں گے،ترک صدر

اپ ڈیٹ 14 مارچ 2016 08:18am

tayab-urdgan-114s

انقرہ:ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کار بم دھماکے میں چونتیس افراد کی ہلاکت کے بعد ترک صدر طیب اردگان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ حکومت دہشتگردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گی،پاکستان،امریکا،برطانیہ سمیت عالمی برادری نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بس اسٹیشن کے قریب خوفناک کار بم دھماکہ میں جانی کے ساتھ مالی نقصان بھی ہوا جبکہ ہلاکتو ں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جدوجہد آخری و قت تک جاری رکھیں گے،عوام پریشان نہ ہوں، دہشتگردوں کا عوام پر حملہ یہ ثابت کرتا ہے کہ دہشتگرد ہار رہے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،دہشتگردی مشترکہ خطرہ ہے اور اس سے نمٹنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کربی نے دھماکے میں مارے جانے والے شہریوں اور زخمیوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا،، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ ترک حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا۔ترکی میں بم دھماکے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔