Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا، دنیا بھر میں 4 لاکھ 46 ہزار ہلاکتیں

کورونا، دنیا بھر میں 4 لاکھ 46 ہزار ہلاکتیں
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 11:03pm

دنیا بھر میں کورونا سے اب تک تقریبا چار لاکھ چھیالیس ہزار اموات ہوچکیں ہیں ، کیسز بھی بڑھ کر بیاسی لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد ہوگئے۔ چین اور  ایران  کو کورونا وائرس کی نئی لہر کاسامنا  ہے ۔

چین اورایران میں کوروناپھرسراٹھاںے لگا۔  یجنگ میں کورونا کےنئےکیسز سامنےآنے پربڑے پیمانےپرٹیسٹنگ شروع کردی گئی۔

داخلی اورخارجی راستے سیل جبکہ  دوبارہ سفری پابندیاں عائد کردی گئیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وبا کا دوسرا  حملہ زیادہ خطرناک ہوسکتا ہے۔اب تک سوسے زائد کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

ایران میں بھی یومیہ دوہزارسےزائد  کیسزرپورٹ ہونے لگے۔ اموات کی  مجموعی تعداد نو ہزارپینسٹھ جبکہ کیسز ایک لاکھ بانوے ہزار سے زائد ہوگئے ۔

امریکا میں ہلاکتیں ایک لاکھ انیس ہزار۔ برازیل میں پینتالیس ہزار چارسو ،برطانیہ میں اکتالیس ہزار جبکہ اٹلی میں چونتیس ہزارسے تجاوز کرگئیں۔

بھارت میں وائرس گیارہ ہزارنوسوسےزائدزندگیاں نگل گیا۔متاثرہ مریضوں کی تعداد تین لاکھ چون ہزارسےزائدہوگئی۔