Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا کیخلاف پلازمہ تھراپی تاحال غیر مستند

شائع 17 جون 2020 07:54am

پلازمہ تھراپی کوابھی کورونا کا علاج تصورنہیں کیا جاسکتا۔

 وفاقی وزارت صحت نے ہدایات جاری کردیں ، وزارت کاکہنا ہے کہ میسرمستند تحقیق کی روشنی میں یہ علاج تصورنہیں کیا جاسکتا پلازمہ صرف عطیہ کیا جاسکتا ہے اوراسے بیچنے یا خریدنے کی ہرگزاجازت نہیں۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ متعلقہ ریسرچ ریگولیٹری اتھارٹی کے اجازت نامے اورمنظورشدہ اسپتال میں ماہرین کی زیرنگرانی ہی مریض پرپلازمہ تھراپی ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔

 جاری ٹرائلز کے بارے معلومات کیلئے صرف مستند حکومتی اداروں سے رابطہ کیا جائے، کورونا کے علاج کیلئے دنیا بھر میں تحقیق جاری ہے۔  تاہم اب تک کوئی موثردوا سامنے نہیں آئی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے نے کورونا کے علاج میں پلازمہ تھراپی کو صرف ایک تجرباتی علاج اورتحقیقاتی دوا کے طورپرفہرست میں شامل کیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پلازمہ عطیہ کرنے کیلئے صرف ایسے افراد اہل ہوںگے جنہیں کورونا سے صحت یاب ہوئے دوہفتے سے زائد وقت ہوچکا ہے۔