Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی بجٹ کے امکان کا اظہار

شائع 17 جون 2020 05:41am
کاروبار

آئندہ مالی سال ٹیکس وصولی کے لئے حکومت گذشتہ سال کی پالیسیوں پر انحصار کر رہی ہے، ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ فنانس بل میں کئی ابہام ہیں، منی بجٹ آنے کا خدشہ ہے۔

 انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ آف پاکستان کے تحت  پوسٹ بجٹ کانفرنس دوہزار بیس اکیس کا انعقاد ہوا۔  ویڈیو لنکس پر مختلف اقتصادی ماہرین نے   آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اظہار خیال کیا.

 ماہرین کا کہنا تھا کہ  فنانس بل میں کئی ابہام ہیں.  بعض ماہرین کا کہنا تھا کہ   حکومت آئندہ سال ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے  رواں مالی سال کی پالیسیوں پر انحصار کررہی ہے.

ماہرین کا کہنا تھا کہ بظاہر بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لیکن منی بجٹ کا امکان مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

 ماہرین کا کہنا تھا کہ   وفاقی بجٹ کے اہداف کافی خوش کن ہیں۔