Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی فوج کے ساتھ جھڑپ، کرنل سمیت 20 بھارتی فوج اہلکار ہلاک

لداخ میں چینی فوج کے ساتھ بھارتی فوج کی جھڑپ میں بھارتی فوج کے...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 11:03pm

لداخ میں چینی فوج کے ساتھ بھارتی فوج کی جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت بیس فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

لداخ میں بھارتی فوجیوں کو منہ کی کھانی پڑی ، چینی فوج کے ساتھ جھڑپ بھارتی فوج کو مہنگی پڑی گئی ۔

چین نے بھارتی فوج کے کرنل سمیت بیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ۔ جھڑپ کے بعد تیس سے زائد بھارتی فوجی لاپتہ ہیں

بھارتی فوجیوں کو مستی مہنگی پڑگئی ،لداخ کے  متنازعہ علاقے وادی گلوان میں چینی  فوجیوں سے چھیڑچھاڑ کردی۔

چینی فوجیوں  نے بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے ایک کرنل اور دو سپاہیوں کو ٹھکانے لگا دیا اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں کے بعد بھارت کے تیس سے زائد فوجی بھی لاپتا ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے کہا کہ انڈین فوجیوں نے پیر کو دو بار سرحد پار کی اور انھوں نے چینی فوجیوں کو اشتعال دلوایا، ان پر حملے کیے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان  جھڑپ ہوئی۔

  دہلی میں مودی سرکار کے بھی ہوش اڑ چکے ہیں اور بھارتی  فوجی حکام بھی اس ہزیمت پر کسی سے نظریں نہیں ملا رہے۔