Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاون

شائع 17 جون 2020 05:02am

ملک کے مختلف شہروں میں رات بارہ بجتے ہی اسمارٹ لاک ڈاؤن شروع کردیا گیا ۔

لاہور کے بتیس علاقے مکمل سیل کردیئے گئے، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالا سمیت دیگر شہروں میں کئی علاقے بھی سیل کردیئے گئے۔

پشاور اور نوشہرہ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی جاری ہے اور بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں پندرہ دن کا اضافہ کردیاگیا۔

لاہور کے بتیس علاقوں کو بارہ بجتے ہی مکمل طور پر سیل کردیا گیا،  سیل شدہ علاقوں میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔

متاثرہ علاقوں میں موجود افراد دفاتر بھی نہیں جاسکیں گے، مقررہ وقت تک اشیائے خورونوش کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر اسلام آباد میں سب سیکٹرز سمیت مزید چھ سیکٹرز سیل کر دیئے گئے، سیکٹر آئی ایٹ، آئی ٹین، آئی ایٹ تھری، فور، آئی ٹین ون اور آئی ٹین ٹو کو رات بارہ بجتے ہی سیل کردیا گیا۔

 متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو تیاری کیلیے چوبیس گھنٹوں کا وقت دیا گیا، تاکہ وہ اشیائے ضروریہ کا انتظام کرلیں۔