Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کو مشکل قرار دے دیا

شائع 16 جون 2020 03:48pm
فائل فوٹو

میلبرن: کورونا وائرس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا نے رواں برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کو بہت مشکل قرار دے دیا۔

بورڈ کے چیئرمین ایرل ایڈنگز کہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں لگتا نہیں کے ورلڈکپ ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 16 ٹیموں کو آسٹریلیا بلانا، انہیں یہاں ٹھہرانا اور سہولیات فراہم کرنا آسان نہیں ہے۔ دو تین ماہ میں کیا صورتحال ہو، ابھی کچھ پتا نہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے، جس کے انعقاد پر آئی سی سی کے 2 اجلاس میں میں کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔