Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس: عابد علی نے دورہ انگلینڈ کو مشکل قرار دے دیا

شائع 16 جون 2020 02:26pm

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عابد علی نے کورونا وائرس کی موجودگی میں دورہ انگلینڈ کو مشکل قرار دے دیا۔

ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جلد جانے کا مقصد کنڈیشنز سے ایڈجسٹ ہونے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ انگلش کنڈیشنز میں کوچنگ اسٹاف سے مشاورت کرکے شاٹس سلیکشن کرکے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔