Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمارا ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، شبلی فراز

شائع 16 جون 2020 02:03pm

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ  لیبارٹریز اوروینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، کورونا وائرس سے ہماری معیشت کو بڑا دھچکا لگا۔

 شبلی فرازکا کہنا تھا کہ جب وبا سے دوچار ہوئے تو ملک میں 2 لیبارٹریاں تھیں، زمینی حقائق کے مطابق کورونا کی روک تھام کلئے حکمت عملی کی۔

 شبلی فرازکا کہنا تھا کہ  این سی او سی سمیت اداروں کی مشاورت سے وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا، ہم نے کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  لوگوں نے عید پر ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جس سے اموات بڑھیں، ایس او پیز پر عمل نہ ہونے سے کیسز بڑھے، کورونا وبا کب ختم ہوگی اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے، کمزور طبقے کی مشکلات دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  ایس او پیز پر عمل کر کے ہم نقصان کم کرسکتے ہیں،  ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ  جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا وہاں حالات بگڑ سکتے ہیں۔