Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوپنر فخر زمان نے پرفارمنس کا گراف نیچے آنے کی وجہ بتادی

شائع 16 جون 2020 02:14pm

لاہور: پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ اوور کانفیڈنس کے باعث پرفارمنس کا گراف نیچے گیا، دورہ انگلینڈ میں نئے روپ میں نظر آؤں گا۔

قومی اوپنر فخر زمان کا ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کم بیک سیریز ہے پرفارمنس کا پریشر ضرور ہوگا۔ یونس خان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں۔ مستقبل میں ٹک ٹاک اسٹار بن سکتا ہوں۔