Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وسیم خان کچھ نہیں کرسکتا، بورڈ پرجوا مافیا کا راج ہے، سرفراز

شائع 16 جون 2020 01:30pm

لاہور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ریورس سوئنگ کے موجد سرفراز نواز نے پی سی بی کے معاملات پر سپریم کورٹ سے ایکشن لینے کی اپیل کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کو تباہ کردیا، ان کو تبدیل کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کچھ نہیں کرسکتا، بورڈ پر جوا مافیا کا راج ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دورہ انگلینڈ پر ضرورت سے زیادہ ٹیم مینجمنٹ بھیجی جارہی ہے۔