لالیگا: ریال میڈرڈ کا دھماکے دار آغاز، ایبار کو شکست
اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ریال میڈرڈ نے ایبار کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
ریال میڈرڈ کا لالیگا میں دھماکے دار آغاز، کورونا کے باعث کھلاڑی تین ماہ بعد ایکشن میں نظر آئے، کوچ زین الدین زیڈان کو 200 ویں کامیابی کا تحفہ دیا۔
ٹونی کروس نے چوتھے منٹ میں گیند کو جال میں ڈال کر ٹیم کو برتری دلائی، البرٹوراموس نے 30 ویں منٹ میں سبقت دوگنی کردی، سات منٹ بعد مارسیلو نے گول داغ کر برتری 0-3 کردی۔
ایبار کے بیگاس نے 60 ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا، پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ کا 59 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے جبکہ بارسلونا 61 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.