Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ: کورونا ،مویشی منڈیاں نہ لگانے کا فیصلہ

شائع 14 جون 2020 03:09pm

کورونا کی صورت حال کے پیش نظر سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

عید قرباں پر سندھ میں مویشی منڈیاں نہیں لگائی جائیں گی۔

محکمہ بلدیات نے مویشی منڈیوں سے متعلق سفارشات واپس لے لیں۔ محکمہ بلدیاتی نے دو جون کو سندھ میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی تھی

محکمہ بلدیات سندھ نےمحکمہ داخلہ کوخط لکھ دیا،سیکریٹری بلدیات کےمطابق مویشی منڈیوں کےاجازت نامےمنسوخ کرنےکی سفارش کردی گئی ہے۔

دو جون کومحکمہ بلدیات نےسندھ میں مویشی منڈیاں لگانےکی اجازت دی تھی۔