Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے 1 کروڑ افراد کو بے روزگار کردیا،سراج الحق

شائع 14 جون 2020 02:14pm
File Photo

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں موجودہ حکومت کا ہر آنے والا دن تباہی لا رہا ہے۔ بجٹ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس حکومت کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے ایک کروڑ بیس لاکھ افراد کو بے روز گار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا آج ملک کو میثاق جمہورت کی نہیں بلکہ میثاق ملک کی ضرورت ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ  موجودہ حکومت کا ہر آنے والا دن تباہی لا رہا ہے، بجٹ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔