Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: کورونا، آئی سی یو اور ایچ ڈی یونٹس بھر گئے

شائع 14 جون 2020 02:12pm

لاہور کے اسپتالوں میں آئی سی یو اور ایچ ڈی یونٹس بھر گئے۔ کرونا کے باعث تشویشناک حالت کیلئے جگہ ختم ہوگئی۔سرکاری اسپتالوں سے متاثرین کو دیگر اسپتالوں میں ریفر کیا جانے لگا ہے۔

لاہور کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کیلئے جگہ کم ہوتی جارہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سروسز، جناح، جنرل ہسپتال اور کوٹ خواجہ سعید میں آئی سی یو ڈیپارٹمنٹس بھرگئے۔ میو ہسپتال میں سات، پی کے ایل آئی اور گنگارام میں ایک ایک آئی سی یو دستیاب ہے۔

ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس کی حالت بھی ابتر ہے۔ جناح، جنرل اور پی کے ایل آئی کے ایچ ڈی یونٹس بھرچکے ہیں۔ کہیں نوے فیصد تو کہیں چھیاسی فیصد تشویشناک حالت میں مریض موجود ہیں۔ دس فیصد جگہ دستیاب ہے تاہم ہسپتالوں سے تشویشناک حالت والے مریضوں کو نجی اور دیگر ہسپتالوں میں ریفر کیا جارہا ہے۔