Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب:کورونا،مزید دو ڈاکٹرچلے بسے

شائع 14 جون 2020 02:10pm

پنجاب میں کورونا وائرس مزید دو ڈاکٹروں کی جان لے گیا۔ دونوں ڈاکٹرز میو اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

پنجاب میں کورونا وائرس ہیلتھ پروفیشنلز کے پیچھے پڑ گیا۔ میو ہسپتال کے ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر باسط غفور اور شاہدرہ ہسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر مشتاق میو ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ انتہائی نگہداشت یونٹ میں دونوں ڈاکٹروں کو طبی امداد دی جارہی تھی۔

ڈاکٹر باسط گذشتہ شب سات بجے جبکہ ڈاکٹر مشتاق گذشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے کورونا کے باعث جان کی بازی ہارگئے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر بیس فیصد ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔