Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : پولیس اہلکار بھی کورونا کے زد پر

شائع 14 جون 2020 02:07pm

کراچی پولیس کے افسران و اہلکار بھی کورونا وائرس کی زد میں ۔  پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد میں دو ڈی ایس پیز اور ستتر اہلکار وائرس سے متاثر ہوگئے۔

شاہراہ نور جہاں تھانے کے ایس ایچ او سمیت اکیس اہلکاروں میں کورونا پایا گیا۔

شہر قائد میں کورونا وائرس کے پولیس افسران  اور اہلکاروں پر حملے جاری ہیں، پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں تعینات دو ڈی ایس پیز اور مختلف کورسز کیلئے آئے چارسو میں سے ستر اہلکاروں کے کورونا  ٹیسٹ پازیٹو آگئے۔

ادھر شاہراہ نورجہاں تھانے کے  ایس ایچ او سمیت اکیس اہلکاروں میں بھی  کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

آئی جی ہاؤس کی حفاظت پر تعینات اہلکاروں  سمیت خانسامہ،  ڈرائیورز اور دیگر ملازمین  بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں  کو آئیسولیٹ کرکے نئی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ پولیس ملازمین کے اہل خانہ اور  بچوں کے بھی کورونا کے ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

آئی جی سندھ کی رہائش گاہ اور گاڑیوں پر جراثیم کش اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔