آرمی چیف کا کورونا وائرس کا شکار سابق کپتان شاہد آفریدی کو فون
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بوم بوم کو فون کرکے ان کی صحت اور حالت کے بارے میں دریافت کیا اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
آرمی چیف کی جانب سے شاہد آفریدی کو آرام اور حفاظت کے اقدامات کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا۔
واضح رہے کہ آج لالا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس بات کی تصدقی کی تھی کہ وہ بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ جمعرات سے طبیعت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کروایا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پوزیٹو ہوں۔
شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ صحتیابی کیلئے سب کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔
I’ve been feeling unwell since Thursday; my body had been aching badly. I’ve been tested and unfortunately I’m covid positive. Need prayers for a speedy recovery, InshaAllah #COVID19 #pandemic #hopenotout #staysafe #stayhome
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 13, 2020
Comments are closed on this story.