Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: اربوں روپے کی قیمتی اراضی کا اسکینڈل، اسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار اینٹی کرپشن ویسٹ میں طلب

شائع 13 جون 2020 09:55am

کراچی: اینٹی کرپشن ویسٹ نے اسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار کو اربوں روپے کی قیمتی اراضی اسکینڈل کے حوالے سے طلب کرلیا۔

جام ظفر اللہ دھاریجو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ویسٹ کے مطابق محکمہ ریونیو کے افسران کو تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم  دیاگیا ہے۔ ساتھ ہی ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

گلشن معمار میں 80  ایکڑ قیمتی اراضی کی الاٹمنٹ کیس میں افسران منگل کو طلب  کئے گئے ہیں، متعلقہ افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جام ظفر کا کہنا ہے کہ محتاط اندازے کے مطابق زمین کی قیمت اربوں روپے ہے۔