Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان: ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 6472 مریض ، 88 جاں بحق

شائع 13 جون 2020 04:57am
فائل فوٹو

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 472 کیسز سامنے آگئے جب کہ 88 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی اور ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کے اثرات ملک میں اب واضح طور پر محسوس کیے جانے لگے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 580 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 39 ہزار 19 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 376 ہوگئی۔

پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 50 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 50 ہزار 56، خیبرپختونخوا میں 16 ہزار 415، بلوچستان میں 7 ہزار 866، اسلام آباد میں 7 ہزار 163، آزاد کشمیر میں 574 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 50 ہزار 56 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 88 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 551 ہوگیا۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 938 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 793، خیبر پختونخوا میں 642، اسلام آباد میں 71، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 80 اور آزاد کشمیر میں 11 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔