اداکارہ مہوش حیات کورونا میں مبتلا ہونے کی افواہوں پر سخت برہم
پاکستان کی تمغہ امتیاز یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی افواہوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔ امید کرتی ہوں ہمارا میڈیا ذیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اس طرح کی خبریں شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کرلے۔
Not true!!! I just wish that our media would be more responsible and check their facts before posting such stories. Call me and check instead of posting anything you feel like for the sake of "followers" and "likes". This has caused a great deal of distress to family and friends
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) June 11, 2020
اپنی ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لائکس اور فالوورز کی غرض سے کچھ بھی پوسٹ کرنے سے قبل مجھے فون کرکے معلوم کرلیا کریں۔ اس طرح کی خبروں سے فیملی اور دوستوں کو شدید پریشانی کا سامنا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے مہوش حیات کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی گئی تھی۔ اس خبر میں کہا گیا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات بھی کورونا کا شکار ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے۔ اس عالمی وباء سے نہ صرف عام عوام بلکہ کئی نامور شوبز شخصیات بھی متاثر ہوچکی ہیں۔
Comments are closed on this story.