Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ: وفاقی ترقیاتی بجٹ 650 ارب روپے

شائع 12 جون 2020 03:54pm

بجٹ میں وفاق کے ترقیاتی پروگرام کا بجٹ 650 ارب روپے ہوگا۔

چونتیس کھرب37ارب خسارے کا بجٹ ایوان میں پیش کردیا گیا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے 2020-21کابجٹ پیش کیا۔ بجٹ میں تعلیم کیلئے 64 ارب روپے متخص کیے گئے ہیں،صحت کے لئے20 ارب روپے مختص جبکہ وفاق کا ترقیاتی پروگرام کا بجٹ 650 ارب روپے ہوگا۔

دفاعی بجٹ کے لئے 12کھرب 89ارب روپے مختص ہوئے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں ہوا

کیمیکل، لیدر،ٹیکسٹائل،ربڑاورکھادپرخام مال پرکسٹم ڈیوٹی ختم کردی گئی،  20ہزاراشیاپرٹیرف لائنزٹیکس سے مستثنیٰ قرار، بلیچ اور ربڑ سمیت 200 ٹیرف لائنز پرکسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی۔

اسٹیل پائپ اور بوائلر پر ریگولیٹری ڈیوٹی6 فیصد ہوگی، سگار، تمباکو اور سگریٹ پرڈیوٹی100فیصدکرنےکااعلان کردیا گیا۔ انرجی ڈرنکس اور ڈبل کیبن پک اپ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کردی گئی، سمینٹ پرفی کلوڈیوٹی کم 1.75روپے ڈیوٹی ہوگی۔

پاکستان میں تیارموبائل فون پرٹیکس میں کمی کا اعلان بھی کیا گیا،  کورونا اور دیگر آفات سے نمٹنے کے لئے 70ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔