Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا، دنیا بھر میں 4 لاکھ 24 ہزار ہلاکتیں

کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔ مہلک وائرس سے...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 11:06pm

کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔ مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چارلاکھ چوبیس ہزار سے زائد ہوگئیں۔

اب تک دنیا بھر میں اکہتر لاکھ انیس ہزار سے زائد افراد اب تک مہلک مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں ہلاکتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا، آج پانچ سو ستاسی افراد جان سے گئے۔  روس میں ایک سو تراسی اور ایران میں پچھتراموات رپورٹ ہوئیں۔

امریکا میں اب تک ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد افراد نقل اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ اور برازیل میں اکتالیس اکتالیس ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔