Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن،اپوزیشن کی نعرے بازی

شائع 12 جون 2020 01:55pm

قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے اور اپوزیشن اراکین نے نعرے بازی اوراحتجاج ، چینی اسکینڈل ، اسٹیل مل ملازمین ، زراعت ، مزدوراورکسانوں کے مسائل سے متعلق پلے کارڈ بھی لہرائے ، اپوزیشن اراکین کا ڈیسک بجانے کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ 

قومی اسمبلی  کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے نعرے بازی کی اور  مختلف رنگوں کے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

 مزدور، کسانوں اور زرعی شعبے کی بدحالی کو پلے کارڈ میں عیاں کیا گیا ۔   اپوزیشن اراکین نے حکومت پردھاندلی کا بھی الزام عائد کیا ، اسٹیل مل ملازمین کی بھی آواز اٹھائی۔

ن لیگ ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا ، خواجہ آصف سمیت کچھ اراکین موبائل ریکارڈ بھی کرتے رہے۔

 اسپیکر نے بھی روکنے کی کوشش کی ، ہاؤس کے ڈیکورم کا خیال رکھیں اپنی عزت کا خیال رکھیں ۔ اپوزیشن نے بجٹ سیشن کے دوران غیر اعلانیہ واک آؤٹ کیا ۔ اس دوران پارلیمنٹ سیکیورٹی نے اپوزیشن بینچز سے پلے کارڈز اٹھا لئے ۔